Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپر دیر میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

اپر دیر کےعلاقے براول بانڈگین مںن جرگےکےدوران فائرنگ سے...
شائع 20 ستمبر 2021 02:40pm

اپر دیر کےعلاقے براول بانڈگین مںن جرگےکےدوران فائرنگ سے 8افرادجاں بحق اور10سےزائد شدیدزخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اپردیرکے علاقے براول بانڈگئی میں پیش آیاجہاں سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کیلئے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جھگڑا ہوگیا۔

دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 10سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیوٹںکر موقع پرپہنچ گئی ،لاشوں اورزخموٹں کوفوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا۔

آئی جی معظم جاہ انصاری نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی نے ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی جبکہ جرگہ سسٹم اور جرگوں کیلئے سیکیورٹی کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Jirga