Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک کروڑ یا دس کروڑ۔۔۔ شہباز شریف کی گھڑی نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق وفاقی وزیر شبلی فراز کے...
شائع 20 ستمبر 2021 11:59am

شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق وفاقی وزیر شبلی فراز کے دعوؤں نے نئی بحث چھیڑدی ہے۔

دی نیشن کے مطابق ایک روز قبل وفاقی وزیر شبلی فراز نے شہباز شریف کی گھڑی کو کروڑوں کی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ’ایک، ایک کروڑ اور دس، دس کروڑ کی گھڑی پہن کر آپ کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے‘۔

اب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے ترجمان ملک احمد خان نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو یہ گھڑی ان کے والد نے دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے والد نے 70 کی دہائی میں یہ گھڑی جرمنی سے خریدی تھی۔ اُس وقت اس گھڑی کی قیمت 2 ہزار روپے تھی۔

ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف والد سے عقیدت کے سبب آج بھی وہی گھڑی پہنتے ہیں۔ اپنے والد سے لگاؤ کی وجہ سے شہباز شریف نے 50 سال سے یہ گھڑی پہن رکھی ہے۔

شہباز شریف کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کا شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔آپ جس شخصیت کے فرزند ہیں ،ایسی بہتان تراشی آپ کو زیب نہیں دیتی۔

shahbaz sharif

Price