Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کےلئےانتہائی اہمیت کا حامل ہے'

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جامع سیاسی تصفیے کے حصول اور...
شائع 19 ستمبر 2021 11:58pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جامع سیاسی تصفیے کے حصول اور افغانستان کو انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نےکینیڈا کےوزیر خارجہ مارک گارنیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کےلئےانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شاہ محمودقریشی نے اپنے کینیڈین ہم منصب کو افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اپنی علاقائی کوششوں اور امدادی سامان کی فراہمی کےلئےراہداری سمیت پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر کینیڈا کے وزیرخارجہ نے ایک پر امن اور مستحکم افغانستان اور علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان

Pakistani

Foreign Ministers