Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق آئینی ترمیم لائے گی'

وزیردفاع پرویز خٹک کہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2023کے...
شائع 19 ستمبر 2021 11:46pm

وزیردفاع پرویز خٹک کہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2023کے عام انتخابات میں شفافیت اور غیرجانبداری یقینی بنانے کےلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق آئینی ترمیم لائے گی۔

نوشہرہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کےحالیہ انتخابات میں کامیابی کا جشن منانے کےلئے ان کےاعزاز میں دئیے گئےاستقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہیں جنہوں نے قومی خزانے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عوام اس حقیقت سے آگاہ ہو چکے ہیں اور اسی لئے انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔

ریڈیو پاکستان

Election

contonment board