Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ منتخب

کراچی :ممتازعالم دین مولانا تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ...
شائع 19 ستمبر 2021 02:54pm

کراچی :ممتازعالم دین مولانا تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ کا سربراہ منتخب کرلیاگیا،مولاناعبدالرزاق سکندرکی وفات کے بعد سربراہ کا عہدہ خالی تھا۔

وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہورمیں ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن سمیت ملک بھر سے علما کرام شریک ہوئے۔

مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس کی سربراہی کیلئے مولاناتقی عثمانی کانام پیش کیا تواجلاس میں شریک تمام علمائےکرام نے ان کی حمایت کی جس کے بعد مولاناتقی عثمانی کو بلا مقابلہ وفاق المدارس العربیہ کاصدرمنتخب کرلیاگیا۔

ممتازعالم دین مولانا تقی عثمانی 1980 سے 1982 تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982 سے 2002 تک عدالت عظمی پاکستان کے شریعت ایپلیٹ بینچ کے جج بھی رہے ہیں۔

مولانا تقی عثمانی بین الاقوامی اسلامی فقہ اکادمی جدہ کے نائب صدر اور دارالعلوم کراچی کے سربراہ بھی ہیں۔

karachi