Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے تعطل کا شکار نادرا سروسز بحال

اسلام آباد:نادرا سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے تعطل کا شکار نادرا...
شائع 19 ستمبر 2021 01:26pm

اسلام آباد:نادرا سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے تعطل کا شکار نادرا سروسز بحال کر دی گئیں، 28 ستمبر کو بھی سسٹمز اپ گریڈینش کی وجہ سے نادرا سروسز 10گھنٹے کیلئے بند رہیں گی۔

ترجمان نادرا کے مطابق گزشتہ رات کو 2 بجے سے صبح 8 بجے تک نادرا سروسز تعطل کا شکار رہی ہیں، نادرا سروسز کو بحال کرلیا گیا ہے،سسٹم اب مکمل طور پر کام کررہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 25ستمبر کی رات 10 بجے سے 26 ستمبر کی صبح 8 بجے تک نادرا سروسز سسٹمز آپ گریڈینش کی وجہ سے معطل رہیں گی۔

اسلام آباد

NADRA

Services