Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان انتہا پسندوں کے نشانے پر۔۔۔

بھارت میں انتہا پسند، بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے لئے ایک بار پھر...
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2021 08:43am

بھارت میں انتہا پسند، بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے لئے ایک بار پھر درد سر بن گئے ہیں۔

پاکستان میں نیوزی لینڈ کے ٹور کے اچانک خاتمے کی خبروں کے دوران ہی بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اس وائرل ویڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بارے چند تعریفی کلمات کیا کہہ دیئے انتہا پسندوں کو یہ بات ذرا نہ بھائی۔

انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کے بائیکاٹ کی مہم ہی چلا دی اور بھارت میں شاہ رخ خان کے خلاف بائیکاٹ کی مہم ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

شاہ رخ کے خلاف چلائی گئی مہم کے جواب میں شاہ رخ خان کے فینز بھی میدان میں آگئے اور " وی لو شاہ رخ خان " کے نام سے مہم چلادی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان کے خلاف انتہا پسند متحرک ہوتے رہے ہیں۔

انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان پر بھی شدید اعتراض کیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ فلم کا نام تبدیل کیا جانا چاہئے۔ اس سے قبل انتہا پسند شاہ رخ خان کی فلم " اشوکا " پر بھی اعتراض بلند کرچکے ہیں۔

Shahrukh Khan