Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ اجتماعی ریپ کیس: پولیس کی کارروائی، ملزمان گرفتار

شیخوپورہ کےعلاقے نواں کوٹ میں دوران ڈکیتی تین ڈاکوؤں نے لڑکی کو...
شائع 18 ستمبر 2021 05:55pm

شیخوپورہ کےعلاقے نواں کوٹ میں دوران ڈکیتی تین ڈاکوؤں نے لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ بھکھی میں متاثرہ لڑکی کےوالد عبدالواحد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاہےجس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ تین ڈاکووں نے اسلحے کےزور پرانہیں اور ان کی بیوی کو رسیوں سے باندھ دیا جبکہ ان کے سامنے ہی لڑکی کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بھی بنایا۔ملزمان جاتے ہوئے گھر سے زیورات اور نقدی بھی ساتھ لےگئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےخاتون سےمبینہ ریپ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سےرپورٹ طلب کرلی اور گرفتارملزمان کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

Sheikhupura

Gang Rape