Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کی طبیعت پھر ناساز، آئی سی یو منتقل

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کی طبیعت پھر بگڑ گئی۔ساؤ پالوکے...
شائع 18 ستمبر 2021 05:44pm

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کی طبیعت پھر بگڑ گئی۔ساؤ پالوکے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔رواں ماہ پیلے کی بڑی آنت کا ٹیومر نکالا گیا تھا۔چند دن قبل انہیں آئی سی یو سے باہر لایا گیاتھا تاہم طبیعت خراب ہونے پر انہیں دوبارہ آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا۔

پیلے کیرئیر میں تین بار برازیل کی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہے۔انہیں20ویں صدی کے مشترکہ فیفا پلیئرآف دی سنچری کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Pele

brazil