Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'طالبان کےساتھ جامع افغان حکومت کےلئے مذاکرت کا آغازکرچکےہیں'

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ طالبان کےساتھ جامع افغان حکومت...
شائع 18 ستمبر 2021 05:38pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ طالبان کےساتھ جامع افغان حکومت کےلئے مذاکرت کا آغازکرچکےہیں۔جامع افغان حکومت میں تاجک،ہزارہ اورازبک کوشامل کرنےکےلئے بات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 40 سال کے تنازعے کے بعد موجودہ صورتحال افغانستان میں امن و استحکام لائے گی۔ افغانستان میں امن نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک بالخصوص تاجک صدر سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نےکہا وہ طالبان کے ساتھ جامع افغان حکومت کےلئے بات چیت شروع کرچکے ہیں۔نئی افغان حکومت میں تاجک،ہزارہ اور ازبک کو شامل کرنے کےلئے بات کی ہے۔

pm imran khan

Taliban