Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آٹے کی قیمتیں بے قابو، مختلف شہروں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

آٹے کی قیمتیں بے قابو ،مختلف شہروں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ...
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2021 07:26pm
کاروبار

آٹے کی قیمتیں بے قابو ،مختلف شہروں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔شہر قائد میں آٹے کے 20کلے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1440 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ ہفتے کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350روپے کی سطح پر تھا۔

حیدرآباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360روپے تک پہنچ گئی،حیدر آباد میب گزشتہ ہفتے آٹے کی قیمت 290روپے کا تھا۔

سکھرمیں آٹے کے20کلوتھیلے کی قیمت میں140 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا۔سکھر اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے میں فروخت ہونے لگا۔سھرت میں گزشتہ ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1160روپے تھی۔

کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1300 خضدار میں 1280 روپے کا فروخت ہونے لگا۔کوئٹہ میں گزشتہ ہفتے آٹے کا20کلو کا تھیلا 1240، خضدار میں 1200 کا تھا،پشاور میں 1240 اور بنوں میں آٹے کی قیمت 1250روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہےروالپنڈی میں آٹے کا 20کا تھیلا ایک ہفتے میں 80 روپے مہنگا ہوا۔راولپنڈی میں آٹے کا 20 کا تھیلا1330 روپے میں فروخت ہونے لگا،سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 1180ملتان میں1220روپے تک پہنچ گیا۔

لاہور میں آٹا1220گوجرانوالہ میں 1225 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرگودھا میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1160روپے کی سطح پر ہے۔اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1280روپے کی سطح پر ہے۔

flour prices