Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ: وزیراعظم عمران خان اور جیسنڈا آرڈن کا ٹیلی فونک رابطہ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میچ شروع ہونے سے...
شائع 18 ستمبر 2021 08:54am

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹوں پہلے پاکستان کا دورۂ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورۂ پاکستان ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ ہر اس شخص کے لیے حیران کن ہے جو میچ دیکھنے کے لیے پُرجوش تھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے ٹیم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اور سہولیات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ ختم کرکے ٹیم کو فوری طور پر واپس بلانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

cricket

pm imran khan

Jacinda Ardern

NewZealand