Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی خدشات :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ

راولپنڈی:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ...
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2021 03:49pm

راولپنڈی:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کرکٹ سیریز کو پر منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جانا تھا تا ہم میچ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز کو منسوخ کردیا ہے اور اس کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتایا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی

اس حوالے سے پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آج اچانک آگاہ کیا کہ انہیں سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کاکہنا ہے کہ وہ دورہ شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا خواہاں ہے تاہم نیوزی لینڈ کے اس اچانک یکطرفہ فیصلے سے کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے سبب اسٹیڈیم آنے سے منع کیا، خبر ایجنسی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈکی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کےسبب راولپنڈی میں پہلے ون ڈےمیچ کیلئے اسٹیڈیم آنے سے انکار کردیا جس کے بعد میچ منسوخ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی حکام اور پی سی بی نےکئی گھنٹوں تک نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کو قائل کرنےکی کوشش کی لیکن نیوزی لینڈ ٹیم کو منانے کی کوششیں ناکام رہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ

اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے خود نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بھی بات کی اور انہیں سمجھایا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

سیریزمنسوخی کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلامیہ جاری

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریزمنسوخی کے حوالےسے نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ڈیوڈ وائٹ کاکہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا، الرٹ کے بعد یکطرفہ طور پرسیریزملتوی کرنے کا فیصلہ کیا، سیریزملتوی ہونا پاکستان کرکٹ بورڈ کلئےگ دھچکا ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے مزید کہا کہ ہمارے لئےکھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا، ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں ،اس حوالےسےبہترین اقدامات کےیجارہے ہیں ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید شام 5بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

pak vs nz

cancel

1st ODI Match

corona positive case