Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کا دہشتگردوں کیلئے معافی کی یکطرفہ پیشکش پر تشویش کا اظہار

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشتگردوں...
شائع 17 ستمبر 2021 01:29pm

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشتگردوں کیلئے معافی کی یکطرفہ پیشکش پر تشویش کا اظہار کردیا اور کہا کہ فیصلہ دہشتگردی کےشکارہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہپاکستان کے اندر موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشتگردی کا شکار ہونے والے ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔

اسلام آباد

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Terrorist

appologise