Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

لوئردیر:خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران...
شائع 17 ستمبر 2021 09:12am

لوئردیر:خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

لوئردیر کے علاقے طورمنگ درہ میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزید 2افراد اسپتال میں دم توڑ گئے ، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی جبکہ 15زخمی ہوئے،جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کے دو بیٹے بھی شامل ہیں جو جنازے میں شریک تھے، سابق وزیر کے دونوں بیٹے فریقین کی فائرنگ کی زد میں آئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اراضی کے تنازع کے معاملے پر ہوئی، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

KPK

Lower Dir