Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پر...
شائع 17 ستمبر 2021 09:07am

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پر آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی،جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آپریشن رزمک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا،آپریشن کے بعد علاقے میں کلیرینس آپریشن شروع کردیا گیا ہے، آپریشن کا مقصد باقی بچ جانے والے دہشتگردوں کا خاتمہ ہے۔

ISPR

security forces

operation

terrorist killed