Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائیجیریا: فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیشی بورڈ تشکیل

نائجیریا کی ایئرفورس نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ شمالی صوبے یوبے...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2021 11:17pm

نائجیریا کی ایئرفورس نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ شمالی صوبے یوبے میں بوکو حرم کے دہشتگردوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں غلطی سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کی رپورٹس کی تحقیقات کررہے ہیں

یونوساری ضلع کے گاؤں بُہاری کےرہائیشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ بدھ کو ہونے والے فضائی حملوں میں 10 افراد جاں بحق ہوئے اور کم از کم 19 افراد زخمی ہوگئے.

تاہم ایئر فورس نے ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی مبینہ تعداد کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے.

ترجمان نائیجیرین ایئر فورس ایڈورڈ گیب کویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیڈ کوارٹرز میں رپورٹس پہنچیں کہ مبینہ طور پر شہریوں کو غلطی سے مار دیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں.

انہوں نے کہا ابتدائی معلومات کے مطابق وہ ایئرکرافٹ میں بم نہیں تھے. لیکن ایک تفتیشی بورڈ تشکیل دےدیا گیا ہے جو واقعے کو تفصیلی پرکھے گا.

متعدد رہائیشیوں نے یہ کہا کہ گاؤں کے اوپر سے تین جنگی جہاز گئے اور ایک نے فائر کھول دیا.

ایک مقامی سیاستدان الحاج بُکر گاجی نے کہا گزشتہ روز ایک جنگی جہاز نے بُہاری گاؤں پر فضائی حملہ کیا جس کی وجہ سے کچھ جانی نقصان ہوا.

ایک مقامی نے کہا ہم نے 10 افراد کو دفنایا اور 22 کو جنرل اسپتال لے کر گئے.

یاد رہے نائیجیریا گزشتہ12برس سے ان دہشتگرد باغیوں سےلڑرہا ہے جس کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں اور 20 لاکھ سے زائد لوگ دربدر ہوگئے ہیں.

Airforce

Nigeria