Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

(ن) لیگ کا عمران خان سے سائیکل پر سب سے پہلے خود بیٹھنے کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے...
شائع 16 ستمبر 2021 02:44pm

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان سے سائیکل پر سب سے پہلے خود بیٹھنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھوڑے اور سائیکل پر سب سے پہلے خود بیٹھیں ، عمران خان نے اپنے بیان میں عوام کی غربت کا مذاق اڑایا ہے، عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں، عمران صاحب گھوڑے خریدنے کی باتیں کر رہے ہیں، عوام کے پاس آٹا لینے کے پیسے نہیں وہ سائیکل کہاں سے خریدیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس ملک میں سب سے زیادہ خرچہ آپ کا ہے، آپ گھر چلے جائیں ہم عوام کیلئے پیٹرول ،آٹا، چینی ،گیس،دوائی اور سستی کردیں گے،عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ دینے کے بجائے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

pm imran khan

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

spokeswomen