Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پرگفتگو

دوشنبے:وزیراعظم عمران خان نے قازقستان کے صدر سے ملاقات کی ، جس...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2021 03:25pm

دوشنبے:وزیراعظم عمران خان نے قازقستان کے صدر سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں موجود ہے ،جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم نے قازقستان کےصدر اور تاجکستان کےوزیراعظم سے ملاقات کی،ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہ اجلاس کےموقع پرہوئی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے جہاں تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم 20ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کےاجلاس میں شرکت کریں گے اور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

وزیرِاعظم عمران خان تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے دوطرفہ ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم دورے کے دوران پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلےاجلاس کاافتتاح بھی کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ 2حصوں پر محیط ہے،پہلےحصے میں وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے،اس موقع پر دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی ایران کے سربراہ مملکت، چین کے وزیر خارجہ اور وسطی ایشیاءکی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےمزید کہا کہ افغانستان کی صورتحال اس کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، ہم اس کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، تاجکستان کے دورہ کے دوران افغانستان میں مستحکم اور جامع حکومت کے بارے میں ہمارے نظریہ کو تقویت ملے گی۔

pm imran khan

SCO

اسلام آباد

Dushanbe

Visit

tajikstan