Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...
شائع 16 ستمبر 2021 10:47am

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا، خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا ،ڈالراور پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گےتو ہر شے دسترس سے دور ہوتی چلی جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہےاور عمران خان چین کی بانسری بجا رہے ہیں، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ؟ ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سستا پیٹرول دینے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔

pm imran khan

petroleum crisis

karachi

reject

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari