Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمائما کو لندن میں رکشے کی ضرورت کیوں پڑگئی؟

وزیر اعظم پاکستان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو لندن میں...
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2021 09:02pm

وزیر اعظم پاکستان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو لندن میں رکشے کی ضرورت پڑ گئی.

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں جمائما نے برطانوی نژاد پاکستانی صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئندہ ہفتے منگل اور جمعہ کو ایک فلم کی شوٹنگ کےلئے لندن میں پاکستانی طرز کے رکشے کی ضرور پڑ گئی ہے. کوئی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس رکشہ ہو؟

جمائما کے سوال پر معروف صحافی اہتشام الحق نے متعلقہ جگہ کے متعلق بتایا جس پر جمائما نے ان سے رابطے کی تفصیلات مانگیں.

تاہم دیگر صارفین نے ٹوئٹ پر طرح طرح کے کمنٹس کیے.

ایک صارف نے کہا میرے بھتیجےکے پاس ایک رکشہ ہے جس کے سبب ایک بار ٹریفک جام ہوچکا ہے.

ایک صارف نے گدھا گاڑی پر لدے رکشے کی تصویر شیئر کردی.

ایک صارف نے کہا آپ حکم کریں ہم پنجاب سے لے آتے ہیں.

london

ٹویٹر

Jemima Goldsmith