Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں ہم افغانستان ...
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2021 06:29pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں ہم افغانستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں.

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کھلاڑیوں کے پاس افغانستان کا پاسپورٹ اور پاکستان کا ویزا تھا. ٹیم کا استقبال پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نعمان ندیم نے کیا.

وزیر اطلاعات نے کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کی آمد کے مقاصد کے متعلق کوئی معلومات نہیں دی.

گزشتہ ماہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بڑی تعداد میں افغان دانشور اور عوامی شخصیات بالخصوص خواتین ملک سے باہر جارہی ہیں.

1996 سے 2001 کے حکومت میں طالبان کی جانب سے خواتین پر سخت پابندیاں عائد تھیں اور ان پر نوکری، تعلیم اور کھیل کے دروازے بند تھے.

گزشتہ ہفتے طالبان کے ایک نمائندے نے آسٹریلوی نشریاتی ادارے کو کہا تھا کہ ان کا نہیں خیال خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی کیوں کہ یہ ضروری نہیں اور یہ اسلام کے خلاف ہوگا.

مزید کہا گیا کہ اسلام اور اسلامی امارت خواتین کو کرکٹ یا کوئی بھی ایساکھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیگی جہاں انہیں کُھلنے پڑے گا.

fawad chaudhry

Federal Information Minister