Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملزم ظاہر جعفر اسلام آباد اور والدین کراچی مں تھے، خواجہ حارث کے دلائل

اسلام آباد ہائکوررٹ میں نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر...
شائع 15 ستمبر 2021 01:37pm

اسلام آباد ہائکوررٹ میں نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں ہے، ملزم ظاہر جعفر اسلام آباد اور والدین کراچی میں تھے ،سوال یہ ہے کہ پھر انہیں ملزم کسے بنا دیا گیا؟۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کسس میں ذاکر جعفر اور عصمت آدم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکل خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ ابتدائی طور پر ایف آئی آر مں قتل کی دفعہ لگائی گئی شہادتیں چھپانے، جرم میں سہولت کاری اور اعانت جرم کی دفعات کا بعد میں اضافہ کیا گیا۔

خواجہ حارث نے کمرہ عدالت مں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں ہے ،ظاہر جعفر اسلام آباد اور اس کے والدین کراچی میں تھے سوال یہ ہے کہ پھر نہیں ملزم کسے بنا دیا گیا؟۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انگلینڈ میں پریکٹس ہے کہ دوران تفتش بیان کی وڈیو ریکارڈنگ کی جاتی ہے، ہمارے ہاں بیان کسی اور زبان میں ریکارڈ ہوتا ہے بعد میں اس کا ٹرانسکرپٹ انگریزی میں تیار کیا جاتا ہے، انگریزی ٹرانسکرپٹ میں بعض دفعہ بیان کا مفہوم ہی بدل جاتا ہے۔

عدالتی استفسار پر خواجہ حارث نے کہا کہ گھر کے باہر پورا کراؤڈ موجود تھا لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

خواجہ حارث نے دلائل کے دوران مینار پاکستان واقعے کا حوالہ دیا کہ مینار پاکستان پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا،میں تو سوچتا ہوں اب کسی خوشی کی تقریب میں جا ہی نہیں سکتا ، ڈر لگ گیا ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو محض کیمرے میں نظر آنے پر دھر لیا جاؤں گا۔ بعدازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

IHC

اسلام آباد

murder case

Justice Amir Farooq

Zahir Jaffer

Noor Mukadam