Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ای وی ایم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )کے ذریعے...
شائع 15 ستمبر 2021 12:21pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )کے ذریعے عام انتخابات کرانے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے معاملے کی سماعت کی ، شہری طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ووٹنگ مشین سے انتجابات کیلئے قانون سازی نہیں ہوگی؟

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہی ہے، یہ درخواست پاکستانی قوم کے بنیادی حقوق کا مسلہ ہے، حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان اگر یہی صورتحال ہے تو اس کے نتائج کیا ہوں گے؟۔

الیکشن کمیشن کے کیا اعتراضات ہیں ان کا ہمیں پتہ ہونا چاہیئے، حکومت الیکشن کمیشن کو سیاسی بنانے کی کوشش کررہی ہے، ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پہلے ہی اتنا ہے کہ کسی نئے بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اعتراضات کہاں پر فائل کے ؟جس پر درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی میں اعتراضات جمع کرائے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ آرڈر کر دیتے ہیں اپ کو الیکشن کمیشن کے اعتراضات کی کاپی مل جائے گی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کیخلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Justice Athar Minallah

IHC

Chief Justice

اسلام آباد

Electronic Voting Machine