Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'افغانستان میں حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی انتہائی اہم ہے'

شنگھائی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں پرامن مذاکرات کے...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2021 10:52pm

شنگھائی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں پرامن مذاکرات کے ذریعے حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی انتہائی اہم ہے۔

ایک انٹرویومیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ولادی میرنوروف نے کہا کہ رکن ممالک سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں تمام عوامی،سیاسی،نسلی اور مذہبی گروپوں کو شامل کرکے جامع اور پرامن مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں حکومتی اداروں کی قانونی حیثیت کو ذمہ دارانہ طریقے سے بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نےافغانستان کی تمام سیاسی قوتوں پرزوردیا کہ وہ حالات کو معمول پرلانے،امن بحال کرنے،معاشی،ترقی انسداد دہشتگردی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے ضروری اقدامات کریں۔

ریڈیو پاکستان

SCO

Taliban