Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب:4.5ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کے جرم میں 24 ارکان کو 20 سال قید

سعودی عرب میں ایک اعلیٰ عدالت نے ساڑھے چارارب ڈالرز کے کالے دھن...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2021 08:59pm

سعودی عرب میں ایک اعلیٰ عدالت نے ساڑھے چارارب ڈالرز کے کالے دھن کو سفید کرنے کے مقدمے میں ماخوذ گینگ کے 24 ارکان میں سے ہر ایک کو 20 سال تک قید کی سزائیں سنادی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس گینگ میں سعودی شہری اور تارکین وطن دونوں شامل ہیں۔عدالت نے انہیں ایک کروڑ99 لاکھ ڈالرز جرمانہ بھی کیاہےاورجائے وقوعہ سے ملنے والی تمام رقم حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔اس کی مالیت اربوں سعودی ریال بنتی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کےمطابق الریاض کی اپیل کورٹ نے اس مقدمے میں سزایافتہ سعودی شہریوں پرقید کی مدت پوری ہونے کے بعد 20 سال تک بیرون ملک جانے پر پابندی عاید کردی ہے اورتارکین وطن کو جیل کی سزائیں پوری ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ گینگ ایک منظم فریم ورک کے تحت مجرمانہ کارروائیاں انجام دیتا رہا ہے۔اس نے تجارتی اداروں ،فیکٹریوں ، کمپنیوں ، اداروں اور طبی کلینکوں کے دھندے میں کالے دھن کو سفید کیا ہے۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق اس گینگ کے ارکان منی لانڈرنگ کے دھندے میں کئی طریقوں سے ملوّث رہے ہیں۔وہ رقوم اکٹھی کرکے بنکوں میں جمع کراتے تھے اور پھرانھیں بیرون ملک منتقل کردیتے تھے تاکہ ان کی یہ تمام کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔

سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی (نزاہۃ)نے حالیہ مہینوں کے دوران میں منی لانڈرنگ ،بدعنوانیوں، فراڈ اور رشوت ستانی میں ملوّث بیسیوں افراد اور اعلیٰ سرکاری عہدے داروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں،ان کے خلاف تحقیقات کی تکمیل کے بعد ان پرعدالتوں میں مقدمات چلائے گئے ہیں یا چلائے جا رہے ہیں۔

Saudi Arabia

money laundering