وفاقی کابینہ کا انصاف کے نظام میں جامع اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ نے جرائم کے حوالے سے انصاف کے نظام میں جامع اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
منگل کواسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونےوالےوفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے جرائم کے قانون کے بارے میں مجوزہ اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کابینہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا یہ اصلاحات جرائم کے نظام کو یکسر تبدیل کردیں گی بلکہ مقدمات کے فیصلوں اور ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے معاملات کی نشاندہی بھی ہوگی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نظام انصاف میں بہتری وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے میں شامل ہے انہوں نے کہا اس معاملے پر اب کابینہ کمیٹی برائے قانون میں بحث ہوگی اس کے بعد یہ اصلاحات نافذ کر دی جائیں گی۔
Comments are closed on this story.