Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'افغان خواتین کو مردوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے'

سینیئر طالبان رہنماء کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کو مردوں کے ساتھ...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2021 06:43pm
وحید اللہ ہاشمی(درمیان میں)
وحید اللہ ہاشمی(درمیان میں)

سینیئر طالبان رہنماء کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کو مردوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے.

سینیئر طالبان رہنماء وحید اللہ ہاشمی نے رائٹر کو بتایا کہ عورتوں کو ان کی مرضی کے مطابق کام کرنے کےلئے عالمی دباؤ کے باوجود طالبان مکمل طور پر اسلامی قانون نافذ کریں گے.

گزشتہ ماہ طاقت میں آنے کے بعد طالبان حکام نے کہا تھا کہ خواتین شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے کام اور تعلیم حاصل کرسکیں گی.

لیکن ان کے اپنے کہے پر عمل پیرا ہونے کے متعلق غیر یقینی پائی جاتی ہے. 1996-2001 کی حکومت میں طالبان کی جانب سے خواتین پر نوکری اور تعلیم پر پابندی عائد تھی.

وحید اللہ کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان میں شریعت کا نظام لانے کےلئے 40 سال تک لڑائی کی ہے. شریعت مردوں اور عورتوں کو ایک چھت کے نیچے مل کر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتی ہے.

انہوں نے مزید کہا یہ بات صاف ہے کہ مرد اور عورتیں ایک ساتھ کام نہیں کرسکتے. انہیں ہمارے دفاتر میں آنے کی اور ہماری وزارتوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے.

کابل پر قابض ہونے کے بعد ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے رپورٹز سے کہا تھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور وہ مختلف شعبوں میں کام کریں گی.

Taliban

Afghan women