Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جاپان میں سو سال یا زائد عمر کے افراد کی تعداد 86 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی

جاپان کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد کے مطابق جاپان...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2021 05:59pm

جاپان کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد کے مطابق جاپان میں سو برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 86 ہزار 510 تک پہنچ گئی ہے. اس کل تعداد میں مردوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے.

وزارتِ صحت، محنت و فلاح کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر کے اعداد کے مطابق تعداد میں گزشتہ برس سے 6060 افراد کا اضافہ ہوا ہے. یہ تعداد لگاتار 51 برسوں سے بڑھ رہی ہے.

ڈیٹا کے مطابق 86ہزار 510 کی کل تعداد میں خواتین کا تناصب 88.4 فیصد یعنی 76 ہزار 450 کی تعداد بنتی ہے جو پچھلے سال سے پانچ ہزار چار سو پچھہتر زیادہ ہے. مردوں کی کُل تعداد 10 ہزار 60 ہے جو گزشتہ برس سے 585 زیادہ ہے.

1963 کو جب یہ سروے شروع ہوا تو سو سالہ افراد کی تعداد 153 تھی لیکن 1981 میں تعداد بڑھ کر 1000 تک پہنچ گئی اور 1998 میں یہ تعداد 10 ہزار سے تجاوز کیا جس کی واضح وجہ میڈیکل ٹیکنالوجی میں جدت ہے.

118 سالہ کین ٹاناکا جاپان کی سب سے معمر خاتون ہیں.گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت وہ دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون ہیں.

111 سالہ مِکیزو اُویڈا جاپان کے معمر ترین مرد ہیں.

Japan