Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ کے "وائس میسجز" اب سننے کے ساتھ ساتھ پڑھے بھی جاسکیں گے

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں جدت آتی جا رہی ...
شائع 14 ستمبر 2021 10:30am
سائنس

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں جدت آتی جا رہی ہے، اور اب واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت کا اضافہ کردیا ہے۔

واٹس ایپ نے سماعت سے محروم افراد کے لیے "وائس میسیجز" کو پڑھنے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیچر کے تحت آڈیو پیغامات کو سننے کے ساتھ ساتھ پڑھا بھی جاسکے گا۔

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے یہ ایک آپشنل فیچر ہوگا اور اسے پڑھنے کے لیے صارف کی خصوصی اجازت درکار ہوگی، اجازت ملنے کے بعد صارف پیغام کو پڑھ سکیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

WhatsApp