Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبعلموں کی موجیں: میٹرک، بارہویں جماعت کے تمام طلبا پاس

وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں دسویں...
شائع 14 ستمبر 2021 08:47am

وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کی اطلاعات ہیں۔

نجی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 10ویں اور 12ویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کی اطلاعات ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔

تاہم مذکورہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال نئے تعلیمی سال کے آغاز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں میٹرک اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فیل ہونے والے طلبا کو بھی اضافی 33 نمبر دے کر پاس کر دیا جائیگا، اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی تازہ ترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے دوبارہ امتحانات لینا آسان نہیں ہوگا۔

ملاقات میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے سال میں دو امتحانات، خیبر پختونخوا، پنجاب میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ اور پروموشن پالیسی پر بھی غور کیا گیا ۔

کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، اور ان امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

Shafqat Mehmood