Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمبوڈیا کےلئے 15 کروڑ ڈالرز مالیت کے اسٹیڈیم کا تحفہ

کمبوڈیا نے چین کی جانب سے بنائے گئے 15 کروڑ ڈالرز مالیت کا نیا...
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2021 08:47pm

کمبوڈیا نے چین کی جانب سے بنائے گئے 15 کروڑ ڈالرز مالیت کا نیا اسٹیڈیم کی بطور تحفہ موصول کرلیا.

انسائڈر کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے مورڈوک ٹیکنو نیشنل اسٹیڈیم باضابطہ طور پر کمبوڈیا کے وزیر اعظم کےحوالے کیا. چین نے یہ اسٹیڈیم 2013 میں بنانا شروع کیا تھا.

اسٹیڈیم سپردگی کی تقریب میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے اس منصوبے میں پیسے اس لئے لگائے کیوں کہ یہ عرصے سے کمبوڈیا کا قریبی دوست ہے.

کمپوڈیا اسٹیڈیم کو2023 میں ہونے والے 32ویں جنوبی ایشین گیمز میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.

کمبوڈیا کے وزیرِ سیاحت تھونگ کھون کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کو ایک بڑی کشتی کے ڈیزائن میں بنایا گیا ہے جس کا مقصد چین اور کمبوڈیا کی دوستی کو واضح کرنا ہے کیوں کہ سیکڑوں برس قبل چینی لوگ کشتی کے ذریعے کمبوڈیا جایا کرتے تھے.

china