Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ...
شائع 13 ستمبر 2021 03:57pm

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفود نے ملاقات کی جس میں وفود نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے ، سرمایہ کاروں کیلئے مراعات فراہم کی جارہی ہیں ، انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے ، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے ، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی ، پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ زراعت، ماہی گیری، سبزی اور پھل، زیادہ پیداوار والے مال مویشی، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

investment