Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برٹنی اسپیئرز نے ایرانی بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی

امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی بوائے فرینڈ سیم...
شائع 13 ستمبر 2021 02:00pm

امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی بوائے فرینڈ سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کرکے منگنی کا اعلان کیا جس میں وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی مداحوں کو دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یقین نہیں کر پارہی ہیں۔

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے منگیتر سیم اصغری کا تعلق ایران سے ہے اور وہ 12 سال کی عمر سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان دنوں بطور ماڈل، فٹنس ٹرینر اور اداکار کام کررہے ہیں۔

برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی دوستی 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

برٹنی اسپیئرز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔ ان کے سابق شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے دو بچے ہیں۔ اس کے علاوہ برٹنی اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

امریکی گلوکارہ اس وقت والد کی سرپرستی سے متعلق کیس کا سامنا کر رہی ہیں۔

دو ماہ قبل گلوکارہ کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی مؤکلا اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور ان کی سرپرستی سے نکلنا چاہتی ہیں۔

13 سال قبل ذہنی صحت اور ممکنہ منشیات کے استعمال کے بارے میں خدشات کی وجہ سے ایک عدالت نے برٹنی کے اثاثوں اور زندگی کا انتظام کنزرویٹر شپ کے تحت ان کے والد کے حوالے کر دیا تھا۔

Instagram

britney spears