Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پچیس بار گھر سے بھاگنے والی عورت کا انوکھا شوہر

بھارتی ریاست آسام میں بیوی سے محبت کا ایسا قصہ منظر عام پر آیا ہے...
شائع 13 ستمبر 2021 11:00am

بھارتی ریاست آسام میں بیوی سے محبت کا ایسا قصہ منظر عام پر آیا ہے کہ اس کی مثال کہیں نہ ملے۔

محافظ الدین نامی شخص کی بیوی 10 سال کے دوران دوسرے افراد کے ساتھ 25 بار بھاگی، لیکن اس کے باوجود محافظ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے اور اسے 26 ویں بار بھی قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آسام کے ضلع ناگون کے گاؤں دھنگ لہکر کے رہائشی محافظ الدین گاڑی چلاتا ہے اور اس کی شادی 2011 میں ہوئی تھی، اس کے تین بچے ہیں، بڑی بیٹی کی عمر 6 سال ہے جبکہ اس کے سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر صرف تین ماہ، جسے اس کی بیوی چھوڑ کر چلی گئی۔

محافظ الدین، جو پیشے سے ڈرائیور ہیں، نے بتایا کہ، '4 ستمبر کو، جب میں موٹر گیراج سے اپنے گھر واپس آیا تو مجھے اپنی بیوی نہیں ملی۔ وہ میرے 3 ماہ کے بچے کو قریبی گھر میں دینے کے بعد بھاگ گئی تھی۔ اس نے پڑوسیوں کو بتایا کہ وہ بکروں کے لیے کچھ کھانے کی تلاش میں جا رہی ہے۔ وہ میرے گھر سے 22 ہزار روپے اور دیگر زیورات بھی ساتھ لے گئی۔'

محافظ الدین نے میڈیا کو بتایا کہ میں آج بھی اپنی بیوی سے محبت کرتا ہوں اور اب بھی چاہتا ہوں کہ وہ واپس آجائے ۔ محافظ نے بتایا کہ وہ ہر بار جاتی ہے اور واپس آکر وعدہ کرتی ہے کہ وہ آئندہ کہیں نہیں جائے گی لیکن پھر دوسرے مرد کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔

محافظ کا کہنا ہے کہ میں اس سے سچی محبت کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ واپس آجائے۔

محافظ کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ محافظ کی بیوی کے گاؤں کے دیگر نوجوانوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور وہ ان کے ساتھ بھاگ جاتی ہے تین چار ہفتے یا مہینوں کے بعد واپس اپنے سسرال آجاتی ہے۔

Assam