Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'طالبان کے ساتھ مذاکرات انتہائی ناگزیر ہیں'

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کہتے ہیں طالبان کے...
شائع 12 ستمبر 2021 08:55pm

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کہتے ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات انتہائی ناگزیر ہیں۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے انہوں نےکہا عالمی ادارہ چاہتا ہے کہ افغانستان بین الاقوامی تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا ہم افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں جس میں افغان عوام کے مختلف طبقات کی نمائندگی شامل ہو۔

انتونیو گوتریز نے طالبان کے ساتھ عالمی برادری کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ریڈیو پاکستان

UN Secretary General

Dialogue

taliban govt