Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 12 ستمبر 2021 12:25pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمر شریف صاحب کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے،عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں ،علاج کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمر شریف صاحب کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے اور آج اس مشاورت کا تسلسل جاری رہے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کیلئے اس کمزور صحت کی حالت میں چیلنج یہ ہے کہ سفر کو کیسے ممکن بنایا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کےل جائیں گے۔

Information Minister

اسلام آباد

Dr Faisal Sultan

Fawad Hussain Chaudhry

Umer Sharif