Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد نصف آبادی کی ویکسی نیشن کرنے والا ملک کا پہلا شہر بن گیا

اسلام آباد:انسدادکورونا کیلئے50فیصد شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل...
شائع 12 ستمبر 2021 12:20pm

اسلام آباد:انسدادکورونا کیلئے50فیصد شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد نصف آبادی کی ویکسی نیشن کرنے والا ملک کا پہلا شہربن گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں 50فیصدآبادی کی کورونا ویکسی نیشن ہوگئی، وفاقی دارالحکومت میں 71فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔

اسد عمر کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ دیگر شہروں میں ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے میں تیزی کی ضرورت ہے۔

NCOC

asad umar

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccination