Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت اظہارِ رائے کی آزادی کے جمہوری اور آئینی حق پر مکمل یقین رکھتی ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں موجودہ...
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2021 09:49pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں موجودہ حکومت اظہارِ رائے کی آزادی کے جمہوری اور آئینی حق پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمیشنرکرسچین ٹرنر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں انتہائی فعال ذرائع ابلاغ ہیں جو ایک جمہوری اور رواداری پر مبنی معاشرہ ہے۔

وزیراطلاعات نےکہا ملک میں اس وقت خبروں اور حالات حاضرہ کے24 چینلز سمیت 114 ٹیلی ویژن چینل کام کررہے ہیں۔ حکومت پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مسودے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے تمام فریقوں کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا اس اتھارٹی کامقصد صحافیوں اور صارفین کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کرنے سمیت ذرائع ابلاغ کی ترقی اور موثر نظام کےلئے ایک جامع حکمت عملی یقینی بنانا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہامجوزہ اتھارٹی میں جدت،ڈیجیٹل معیشت،تربیت اور تحقیق پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اتھارٹی میں پریس ڈائریکٹوریٹ،ڈیجیٹل میڈیا اور فلم ڈائریکٹوریٹ، الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ، میڈیا کمپلینٹس کمیشن اور میڈیا ٹربیونل شامل ہیں۔

وزیراطلاعات نے امید ظاہر کی کہ برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کی پالیسی کا جائزہ لے گی۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry

British HC

Christian Turner

Federal Information Minister