Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9/11: امریکی صدر کی متحد رہنے کی اپیل

سانحہ نائن الیون کے 20 برس گزر جانے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے...
شائع 11 ستمبر 2021 12:46pm

سانحہ نائن الیون کے 20 برس گزر جانے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں باہمی اتحاد پر زور دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اتحاد ایک ایسی چیز ہے جسے کبھی نہیں ٹوٹنا چاہیے۔ امریکی صدر نے سانحہ نائن الیون میں ہلاک ہونے والے 2 ہزار 977 لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ نائن الیون کو 20 برس گزر گئے ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سانحہ کچھ ہی لمحہ پہلے کا ہے۔

خیال رہے کہ 11 ستمبر 2001 کو 19 دہشت گردوں نے 4 کمرشل طیاروں کو اغوا کیا۔ صبح 8 بجکر 46 منٹ پر دہشت گردوں نے پہلا طیارہ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں موجود ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت سے ٹکرایا۔

ٹھیک 17 منٹ بعد ایک اور طیارہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جنوبی ٹاور سے ٹکرا گیا اور 9 بجکر 37 منٹ پر دہشت گردوں نے پینٹاگون کی عمارت پر طیارہ گرایا۔

دہشت گرد چوتھے طیارے سے مطلوبہ ہدف کو نشانہ نہ بنا سکے اور طیارہ پینسلوانیہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 2 ہزار 750، پینٹاگون میں 184 اور پنسلوانیہ میں 40 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ تمام 19 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ 7 اکتوبر 2001 کو القاعدہ سے نان الیون کا بدلہ لینے کے لیے امریکہ نے اپنے اتحادیوں سمیت افغانستان پر حملہ کر دیا تھا۔

Joe Biden

Al Qaeda

9/11

Osama Bin Laden