Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوڈان: اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے لانس نائیک شہید

شمالی افریقا کے ملک سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ...
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2021 12:40pm

شمالی افریقا کے ملک سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو این مشن دارفور، سوڈان میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان شہید ہو گئے ہیں۔

ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک کا تعلق لکی مروت سے تھا، عادل جان دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کی مدد کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے پیس مشنز پر فرائض سر انجام دینے والے اب تک 161 پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔

UN Peace Keeping Mission