Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

کابل :طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد ...
شائع 10 ستمبر 2021 10:18am

کابل :طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا۔

افغانستان پر کنٹرول کے بعد جہاں طالبان کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری ہے وہیں مختلف افغان رہنماؤں کے ناموں سے منسوب مقامات کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے اور ہوائی اڈے سے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بورڈز بھی ہٹا دیئے ۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی زیر گردش ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی ایک مشہور فیلڈ سے طالبان مخالف مرحوم افغان جنگجو احمد شاہ مسعود کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

kabul

Hamid Karzai Airport