Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان کرکٹر راشد خان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار

کابل:افغان کرکٹر راشد خان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو...
شائع 10 ستمبر 2021 10:02am

کابل:افغان کرکٹر راشد خان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے اور وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں کپتانی نہیں کریں گے۔

راشد خان نے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے۔

راشد خان نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں میری مشاورت شامل نہیں تھی بطور کپتان ٹیم کی شمولیت کیلئے میری رائے ضروری تھی۔

راشد خان نے مزید کہا کہ میں افغانستان کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، افغانستان کیلئے کھیلنا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات رہی ہے۔

kabul

rashid khan

T20 World Cup

squad