Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا نے ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کیلئے...
شائع 10 ستمبر 2021 09:57am

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ کپتان ٹمبا باووما ہوں گے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان ٹمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک ، بجورن فورٹین، ریزا ہینڈرکس اور کیشو مہاراج ہیں۔

اس کے علاوہ ہینرک کلاسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈملر، ویان ملڈر،لنگی نگیڈی ،کگیسو ربادا، تبریز شمسی اور وین ڈر ڈیوسن، ڈوئین پریٹوریس اور انرک نورجی شامل ہیں جبکہ جیورج لنڈے، فیلوکوایو اور لیزاد ولیمز کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔

South Africa

Johannesburg

Announce

T20 World Cup

squad