Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا جمعے کے روز بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعے کے روز بھی مارکیٹیں ...
شائع 10 ستمبر 2021 09:52am

کراچی :سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعے کے روز بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مطالبے پر سندھ حکومت نے جمعہ کے روز بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیاہے اور آج جمعہ کو مارکیٹیں کھلیں گی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تاجروں کو آج جمعہ کے روز مارکیٹیں کھولنے کلئے کہہ دیا گیا ہے، اب ہفتے میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی تاہم تجارتی مراکز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں ہفتے میں 2 دن مارکیٹیں بند رہتی تھیں لیکن اب صوبائی حکومت نے جمعے کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ۔

karachi

Murtaza Wahab

sindh govt