Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں حکومت کے سہولت کار ہیں، بلاول

رحیم یارخان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری...
شائع 09 ستمبر 2021 05:04pm

رحیم یارخان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ دوہرا معیار نہیں چلے گا، آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں حکومت کے سہولت کار ہیں، ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا آپ اس وقت بھی پیچھے ہٹ گئے،کٹھ پتلی کا کٹھ پتلی بزدار گرجائے تو عمران خان خود گر جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین سے روزگار چھین لیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد حکومت ہے جو روزگار دیتی ہے ، انشاءاللہ ہم حکومت میں آنے کے بعد پھرروزگار دیں گے ، عمران خان نےکہا غریب کےساتھ کھڑے ہوں گے ، عمران خان نےکہاتھا زرعی انقلا ب لائیں گےلیکن کیاہواسب نےدیکھا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان نے جتنے بھی وعدے کے کوئی وفانہیں ہوا ، ہمار ے وزیرخارجہ ایک فو ن کال کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں ، ملک پر کھلاڑی کو مسلط کیاگیا اورآج حالت سب کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس ملک نے عمران خان کی حکومت بھی بھگتی ہے ، اس آدمی نےکہا90 دن میں کرپشن اور ایک کروڑنوکریاں دلواؤں گا ، 50 لاکھ گھر اور پاکستان کی عزت کو بحال کروں گا ، آپ نےدیکھا ہر ایک وعدہ جھوٹا نکلا ، عوام نے میاں صاحب اور خان صاحب کی حکومت بھی دیکھی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کو قائد عوام کے انقلابی وعدے یاد ہوتے تھے ،بزرگوں کو نیازی کے 90 دن کے وعدے بھی یاد ہیں ، افسوس ایک کھلاڑی نے ملک کا کیا حشر کیاہے ، جنوبی پنجاب میں آپکی محنت کی وجہ سےپارٹی دن بدن ترقی کررہی ہے ، ہمیں اس نااہل اور ناجائز حکومت کو للکارنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے مزیدکہا کہ ہم نے یوسف رضاگیلانی کومنتخب کرکےاس حکومت کےخاتمےکابندوبست کردیاتھا ، اب یہ دوغلی پالیسی نہیں چلےگی ، آپ اپوزیشن کا رول اداکریں یاسامنے آکرکھڑےہوں کہ سہولتکارہیں۔

PDM

pm imran khan

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

rahim yar khan