Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف سے سی آئی اے چیف کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ادارے (سی...
شائع 09 ستمبر 2021 02:16pm

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے)کے چیف نے اہم ملاقات کی جس میں خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی آئی اے سربراہ ولیم جے برنزکے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن اور افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

آرمی چیف نے خطے اور افغانستان میں دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ولیم جوزف برنز نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، افغانستان سے کامیاب انخلاء آپریشن اور پاکستان کی علاقائی استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا۔

سی آئی اے چیف نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنیکے عزم کا اعادہ کیا۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa