Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کے 3 ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کراچی: پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر...
شائع 09 ستمبر 2021 01:21pm

کراچی: پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، تینوں افسران کوکمانڈ ،اسٹاف کی اہم ذمہ داریوں کاوسیع تجربہ ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے 3ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔

ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں افسران کوکمانڈ ،اسٹاف کی اہم ذمہ داریوں کاوسیع تجربہ ہے، وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹس تعینات ہیں۔

وائس ایڈمرل نویداشرف اس وقت کمانڈرپاکستان فلیٹ کے عہدے پر جبکہ وائس ایڈمرل اویس احمدبلگرامی کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں۔

گزشتہ ماہ ایئر کموڈور محمد اکرام الحق نور کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ‏دی گئی تھی ، ائیر وائس مارشل محمد اکرام الحق نور نے فروری 1989 میں پاک فضائیہ کی ایڈمنسٹریشن برانچ ‏میں کمیشن حاصل کیا ،اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک ایڈ منسٹریشن ونگ کی کمانڈ کی۔ ‏

ڈائیریکٹر ایڈمن کے طور پر خدمات سر انجام دینے کے علاوہ انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ‏میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ایڈمنسٹریشن) کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں،وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج چین سے فارغ التحصیل ہیں جبکہ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے ‏اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

karachi

Pak Navy

promotion