Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سست رفتار آئی فون سے ہیں پریشان؟ جانئے سپیڈ بڑھانے کا آسان طریقہ

اگر آپ کے آئی فون کی رفتار معمول کی نسبت سست ہے تو آپ کچھ چھوٹی...
شائع 09 ستمبر 2021 02:00pm
سائنس

اگر آپ کے آئی فون کی رفتار معمول کی نسبت سست ہے تو آپ کچھ چھوٹی چھوٹی تدابیر اپنا کر اس کی سپیڈ بہتر بناسکتے ہیں۔

دی سن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون کی رفتار براﺅزر میں جمع شدہ کیشے فائلز کی وجہ سے بھی کم ہو جاتی ہے، لہٰذا اپنے آئی فون میں موجود تمام براﺅزرز کی کیشے ڈیلیٹ کر دیں۔

اگر آپ سفاری براﺅزر استعمال کر رہے ہیں تو اس کے کیشے ڈیلیٹ کرنے کے لیے سفاری سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی سیکشن میں موجود "کلیئر ہسٹری اینڈ ویب سائٹ ڈیٹا" کے آپشن پر کلک کریں اور یہاں ایکٹیویٹ کا بٹن دبا دیں۔ اس کے بعد کنفرم کرنے کے لیے اسے دوبارہ دبائیں۔ اس طرح آپ کے سفاری براﺅزر کا کیشے ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

کروم براﺅزر میں مینیو کے آئکن پر کلک کریں۔ یہاں سے ہسٹری میں جا کر "کلیئر براﺅزنگ ڈیٹا" پر کلک کریں۔ یہاں آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کیا ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں آپ کو کیشے امیجز اینڈ فائلز کے باکس کو چیک کرنا ہوگا، تاہم آپ چاہیں تو کوکیز اور سائٹ ڈیٹا وغیرہ بھی یہاں سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

آپ دیکھیں گے کہ براﺅزر کیش ڈیلیٹ کرنے کے بعد آپ کے آئی فون کی سپیڈ میں واضح فرق آئے گا۔ یہ طریقہ صرف آئی فون ہی نہیں، اینڈرائیڈ فونز کی رفتار بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

iPhone