Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہن کی شادی میں ایمن خان کا گرمی سے بُرا حال، وائرل تصویر پر تبصرہ

اداکارہ منال خان کی شادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ ان کی...
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2021 01:26pm

اداکارہ منال خان کی شادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ ان کی ڈھولک کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں منال کی جڑواں بہن اداکارہ ایمن خان بھی موجود تھیں جن کا گرمی سے برا حال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ایمن خان کی سوشل میڈیا پر ایک میم وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی دو تصویریں جوڑی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں اداکارہ صاف ستھرے نئے کپڑوں میں ترو تازہ چہرے کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کو "جب فنکشن شروع ہوتا ہے" کا عنوان دیا گیا ہے۔

دوسری تصویر میں ایمن خان بے حال نظر آرہی ہیں ، اس کو "جب فنکشن ختم ہوتا ہے" کا عنوان دیا گیا ہے۔

ایمن خان کی یہ تصویریں وائرل ہوئیں تو وہ خود میدان میں آگئیں اور اپنے دل کا حال بیان کردیا۔

انہوں نے کہا یہ بالکل درست ہے کہ جب فنکشن شروع ہوتا ہے تو آپ ترو تازہ ہوتے ہیں لیکن اختتام پر آپ کا برا حال ہوجاتا ہے اسی لیے گرمی کے موسم میں شادی نہیں ہونی چاہیے۔

Viral Picture

Aiman Khan